• news

شیخوپورہ: ٹیبل بوائے کے نام اراضی منتقلی کیس: پٹواری گرداور کی 5 دسمبر تک عبوری ضمانت 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں چائے فروش کے ٹیبل بوائے کے لاعلمی میں کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کے مالک بن جانے کے مشہور مقدمہ میں ملوث محکمہ مال کے پٹواری محمد امین اور گرداور میاں محمد اسلم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانتیں سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے پانچ دسمبر تک کے لیے منظور کر لی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے پٹواری اور گرداور کو گرفتار کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ سے رابطہ کیا تھا جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے تو دونوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں۔ سابقہ دور حکومت میں محکمہ مال میں اپنی من مانیاں کرنے والے اس کیس کے بڑے ملزم سیٹھ عباس شاکر رحمانی نے تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری محمد زمان بھنڈر کے بیٹے چوہدری نذر عباس بھنڈر کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی محکمہ مال کے پٹواری سے ملی بھگت کر کے ٹیبل بوائے سجاد نبی کے نام کروائی جس کو پتہ نہ تھا کہ وہ کروڑوں روپے مالیت کی شیخوپورہ شہر میں واقع اراضی کا مالک بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن