سول ایوی ایشن کی بدانتظامی ، پاکستان پر عالمی پابندیاں سخت ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (صباح نیوز) سول ایوی ایشن کی بدانتظامی کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(اکائو)کو پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ضروری حفاظتی اقدامات پر خدشات ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن حکام اکائو کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ اس کے علاوہ پائلٹس کی ٹریننگ اور لائسنسنگ سے متعلق خدشات بھی دور نہیں کیے گئے۔ جس پر اکائو نے سیفٹی تحفظات پر سول ایوی ایشن کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا۔اکائو کی جانب سے سی اے اے کو سیفٹی تحفظات دور کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی جس کے تحت 3 ماہ میں سیفٹی تحفظات دور نہ ہونے پر اکا ئوپاکستان سے متعلق تمام ممبر ممالک کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا، اگر تحفظات دور نہ کئے گیے تو عالمی سفری پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔