وفاقی بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان‘ 68 فیصد سے زائدء طلبہ فیل
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے سپیشل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کا تناسب 31.90 فیصد رہا ہے۔ رزلٹ کے مطابق ریگولر طلبہ کی کامیابی کا تناسب 25.62فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 2968طلبہ نے داخلہ بھیجا جس میںسے 2443نے امتحان دیا اور صرف 626 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ اور سابقہ طلبہ 3311نے داخلہ بھیجا جس میں سے 2500 نے امتحان دیا اور نو سو اکاون پاس ہوئے ہیں۔ اس طرح ان کی کامیابی کا تناسب 38.04 فیصد رہا۔