• news

قابض انتظامیہ کپواڑہ کے دیہات کو نظر انداز کر رہی ہے،مکین

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ جب سے بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کیا ہے، قابض انتظامیہ کپواڑہ کے دیہاتوں کو بالکل نظر انداز کر رہی ہے اور ان کے مسائل کیطرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے انگریزی اخبار کشمیر ٹائمز کے مطابق کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب دیہاتوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دیہاتیوں کو بھارتی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سول انتظامیہ نہ تو کہیں نظر آتی ہے اور نہ اسے کام کرنے دیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن