• news

گجرات: پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والا بھٹہ سیل، فیصل  آباد: 6  مالکان کیخلاف مقدمات 

گجرات(نامہ نگار) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے حکومت پنجاب کی واضع ہدایات کے باوجود بھٹہ خشت بندنہ کرنے پر بھٹہ مالک کو گرفتار کروا دیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جار ی کردیئے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے گزشتہ روز دورہ گجرات کے موقع پر جلالپورجٹاں روڈ پر واقع عابد حسین ولد بشیر احمدکے بھٹہ خشت کو چیک کیا جو حکومت کی طرف سے سموگ کی روک تھام کیلئے بندش کے احکامات کے برعکس چلایا جارہا تھا۔ نیز مالک نے بھٹہ خشت کو زک زیگ ٹیکنالوجی پر بھی منتقل نہیں کیا تھا۔کمشنر گوجرانوالہ نے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھٹہ خشت مالک کو فوری گرفتاراور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ فیصل آباد میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ کے پیش نظر ضلع بھر میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے مزید 6بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات فرحت عباس کموکا کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹرز نے ضلع بھر میں عدالت کی طرف سے پابندی کے باوجود پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے 57ج ب میں ابراہیم‘محمد شہباز‘عمر‘بلال سرویا‘فیصل سرویا‘رمضان عرف جانی اور شمس الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثہ دائر کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن