• news

سندھ حکومت کی تمام محکموں کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے تمام محکموں میں احتیاطی تدابیرکی گائیڈلائنز کے حکمنامے پرعمل کی ہدایت کردی، جس کے بعد سٹاف کوہفتہ وارروٹیشن کے تحت دفاتر بلانے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کروناکے بڑھتے کیسزکے باعث بڑافیصلہ کرتے ہوئے تمام محکموں میں احتیاطی تدابیرکی گائیڈلائنز کے حکمنامے پرعمل کی ہدایت کردی۔ سندھ کے تمام محکموں میں دفاترمیں 50فیصداسٹاف کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آدھاسٹاف گھر پر رکھ کر روٹیشن کے تحت بلایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کامحکموں میں کوروناکیاحکامات پرفوری عملدرآمدکاحکم دیتے اسٹاف کوہفتہ وارروٹیشن کے تحت دفاتربلانے کے احکامات جاری کئے اور دفاتر آنے والے ملازمین کو ماسک لازمی طورپرپہننے کا حکم دیا۔ دوسری جانب کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کے ایم سی کیدفاتر میں 50فیصد سٹاف کم کردیا گیا، عملے کو ایک ایک دن کے وقفے سے بلایاجائیگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی ملازمین ایک روز چھٹی اور ایک روز ڈیوٹی کریں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ داخلہ کی سفارش پر کے ایم سی افسران، ملازمین کوگھروں سے آن لائن کام کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر-دی نیشن