• news

مبینہ فراڈ کیس‘ جاوید لطیف‘ دیگر کیخلاف تفتیش اینٹی کرپشن لاہور منتقل 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی معمر والدہ اور دیگر افراد کے خلاف درج ہونے والے مبینہ فراڈ کیس کی تفتیش ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہورمحمد اشرف گجر کی سربراہی میں بنائی جانے والی تفتیشی ٹیم کو منتقل کر دی گئی ہے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مقدمہ میں ملوث محکمہ مال کے ریٹائرڈ پٹواری ملک غلام شبیر اور مفاد کنندگان طاہر علی کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوک تاجدار ختم نبوت میں سی این جی سٹیشن پر میاں جاوید لطیف کے بھائیوں نے ایک ویگن اڈہ بنایا تھا جو اب بھی چل رہا ہے اس اڈہ کی منظوری کے لیے کم از کم چار کنال اراضی ہونا ضروری  مگر موقع پر ساڑھے 3 کنال اراضی ہے، ریٹائرڈ شدہ پٹواری جو قبل ازیں میاں جاوید لطیف کے بھائیوں کے ڈیرہ کے مقدمہ میں بھی کئی ہفتے جیل کاٹ چکا ہے نے رپورٹ دی کہ موقع پر ساڑھے 3 کنال کی بجائے چار کنال اراضی ہے اس رپورٹ کی بنیاد پر 3 سال قبل ڈی ویگن اڈہ چلانے کا لائسنس جاری ہو گیا محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ لائسنس جاری کرنے والے افسروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن