• news

ساہیوال: 8 سالہ طالبہ اغوائ‘ زیادتی کے بعد قتل‘ نعش گھر کے باہر پھینک دی

ساہیوال‘ چیچہ وطنی‘ کسووال (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) چار افراد نے دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کو اغواء اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا اور نعش  بوری میں بند کر کے گھر کے سامنے پھینک گئے، نواحی گائوں 7/11-L  کے رہائشی نوبہارکی 8 سالہ بیٹی رخسانہ دوپہر کے وقت قریبی کریانہ سٹور سے ٹافیاں خریدنے گئی جسے ماموں کانجن کے رہائشی مالا ولد اگرا، کاکو ولد متعل نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے اسے قتل کردیا۔ نعش بوری میں بند کر کے نور بہار کے گھر کے باہر پھینک گئے، اطلاع ملتے ہی پورے گائوں میں کہرام اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور تیز دھار آلہ گلے پر پھیر کر اور تشدد کر کے قتل کی تصدیق کی گئی۔ پولیس نے مقتول کے باپ سے دیرینہ دشمنی میں ملوث دو افراد مالہ رہنیوال اور کا کورہینوال کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن