• news

واجبات ادائیگی کی یقین دہانی‘ راولپنڈی‘ لاہور میں میٹرو بس ملازمین کا احتجاج ختم

راولپنڈی‘ لاہور (جنرل رپورٹر + اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی میں میٹرو بس ملازمین نے دو روز جاری رہنے والا دھرنا ختم کر دیا ہے۔ لاہور میں بھی ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔ راولپنڈی‘ میٹرو کے ملازمین کا کہنا تھا دھرنا اس شرط پر ختم کر رہے ہیں کہ ہمیں ہمارے واجبات فوری ادا کئے جائیں گے اور اگر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہم دوبارہ ٹریک پر دھرنا دیں گے۔ لاہور میں میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال کی۔  بتی چوک میں آپریشن کو معطل کر کے مسافروں کو نیچے اتارا، جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن