چمن بارڈر: سامان ضبط ہونے پر تاجروں کا احتجاج‘ فائرنگ‘ 4 زخمی ‘دفتر جلا دیا
چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر مقامی تاجروں اور سکیورٹی اہلکاروں میں کشیدگی ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ بارڈر سکیورٹی دفاتر کو آگ لگا دی گئی۔ حالات کشیدہ ہونے کے باعث شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حالت نازک۔ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق تاجروں نے دستی سامان ضبط کرنے پر احتجاج کیا۔ تاجروں کے پاس غیرمعمولی تعداد میں زائد صابن‘ سگریٹ اور کپڑا تھا۔ تاجروں نے باب دوستی پر پتھراؤ کیا اور سب آفس‘ گودام کو جلا دیا۔