سٹیل ملز ملازمین برطرفی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کی عکاس: ہیومن رائٹس کمشن
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان نے پاکستان سٹیل ملز کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کی برطرفی کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کہا ہے کہ پے در پے انتظامات کی ناکامیوں پر ملازمین کی قربانی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کی عکاس ہے۔ قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی بیروزگاری میں ایسے فیصلے عام شہریوں کی حالت زار کو خراب کر دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے فولاد سازی کے سب سے بڑے قومی ادارے پاکستان سٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔