حکومت کا جلسے کی اجازت سے انکار،آج ملتان میں تصادم کا خطرہ
اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو ملتان میں جلسہ کرنے اجازت نہیں دی ہے جب کہ اپوزیشن نے ہر قیمت پر سٹیدیم میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا جس سے آج ملتان میں سٹیڈیم کے ارد گرد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں اس جلسہ کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے حکومت ریاستی قوت کے ذریعے جلسہ روکنے کی کوشش کر ے گی جب کہ اپوزیشن بھی جلسہ کرنے کے لئے اپنا پورا زور لگائے گی ۔ ملتان کے جلسہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میزبان ہے قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ گوجرانوالہ ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں اپنا شو آف پاور کر چکی ہے پشاور میں پی ڈی ایم نے صوبائی حکومت کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود بڑا شو کر چکی ہے صوبائی حکومت پی ڈی ایم کے جلسہ کے انعقاد میں مزاحم نہیں ہوئی لیکن حکومت پنجاب نے اپوزیشن کو ملتان اور لاہور میں جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم کی قیادت ملتان پہنچ گئی ہے اور ہر قیمت پر جلس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے پورے پاکستان سے پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ملتان پہنچنے کی کا دے دی گئی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مسلسل اپوزیشن کے کارکنوں کو گرفتا ر کر رہی ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم سے خون ریزی کا خطرہ ہے پی ڈی ایم نے جنوری2021کو اسلام آباد کی جانب ’’لانگ مارچ ‘‘ کا پروگرام بنایا ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم سے پی ڈی ایم اپنے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موو منٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ کی جاتی امرا ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے تعزیت پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کا جاتی امرا میں آمد کے بعد اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے لندن میں مسلسل رابطہ ہے دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے سے تعزیت کی ہے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز منگل کی شام تک پیرول پر ہیں تاہم اس بات کا امکان ہے ان کی جانب سے پیرول میں توسیع کی درخواست دی جائے گی ۔