پی ڈی ایم نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا: فواد چودھری
پنڈ دادنخان (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے پنڈ دادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کے افراد کو جلد پاکستان لائیں گے۔ نواز فیملی کو واپس لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ جنازوں پر سیاست کرتے ہیں نہ اسے اچھا سمجھتے ہیں۔ سہولت بازاروں میں چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی آئی۔ پی ڈی ایم والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ معاشی حالات بہتر ہونے سے اپوزیشن کی سیاست دفن ہورہی ہے۔ حکومت نے کارروائی نہ کی تو لوگوں کی زندگیوں کا خطرہ ہوگا۔