ڈاکٹر عبدالغفورراشد روبصحت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدکی کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ان کی صحت بھی پہلے سے بہت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ان کی گلزار منصورہ ملتان روڈرہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ البتہ یہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا کوڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں شریف میڈیکل سٹی میں داخل کرایا گیا تھا۔
اہل حدیث رہنما کا انتہا نگہداشت وارڈ میں علاج جاری رہا۔