• news

الخدمت دسترخواں غریبوں کیلئے نعمت سے کم نہیں:ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت دسترخوان ہوشربا مہنگائی میں غربیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ فری دستر خوان سے مزدور اور غریب لوگ رات کا کھانا پیٹ کے کھا سکیں گے۔فری دستر خوان مزدور دہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے لیے بڑی سہولت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلشن راؤی میں جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام فری دستر خواں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجے آئی یوتھ کے عہدیدار اور نوجوان موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن