آل پارٹیز حریت کانفرنس کامیر واعظ عمر فاروق کے چچاکی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) آل پارٹیز حریت کانفرنس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کے چچا مولوی محمد جان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ مولوی محمد جان میر واعظ عمر فاروق کے والد میر واعظ مولانا محمد فاروق کے چچا زاد بھائی تھے۔ وہ گذشتہ روز سرینگر میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی مذہبی اور سیاسی خدمات کو سرینگر کے ایک اجتماع میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔