پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن کل منایاجائیگا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایاجائیگا عالمی ادارہ صحت کے مطابق آج تک اس بیماری کی وجہ سے 3کروڑ 40لاکھ افراد لقمہ جل بن چکے ہیں اور 2019ء میں 13لاکھ افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوئے ہیں اس وقت دنیا بھرمیں مریضوں کی کل تعداد 3کروڑ 69لاکھ ہے اور ایک محتاط اندازہ کے مطابق پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ 69لاکھ سے زائد افراد ایچ آ ئی وی ایڈز سے متاثر ہیں جن میں 36 فیصد افراد کو اپنے مرض کا علم ہی نہیںایڈز کا مرض ایک وائرس ایچ آئی وی کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز یو این ایڈز نے کہا کہ 1981 ء سے اس مرض کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 کروڑ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد افراد اس مرض کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں یو این ایڈز کے مطابق 2015ء میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کو ایڈز کے علاج کی سہولیات میسر آسکیں یہ تعداد گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ گذشتہ برسوں کی نسبت اس برس مزید کئی لاکھ افراد ایڈز کے علاج سے مستفید ہوسکے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 32 ہزار مریض موجود ہیں۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں 39 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔