• news

سندھ کی معروف ادبی شخصیت  غلام علی الانہ انتقال کرگئے

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کی معروف ادبی شخصیت غلام علی الانہ انتقال کرگئے۔ انہیں نیو حیدر آباد سٹی کے خواجہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ محقق ،ادیب،تعلیم دان،ماہر لسانیات ڈاکٹر غلام علی الانہ کا انتقال 92 برس کی عمر میں ہوا۔ ان کے بیٹے عزیز الانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر غلام علی الانہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن