ماسک نہ لگانے پر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا سمیت 7 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(خبرنگار )سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء سمیت 7نامزد کے خلاف ماسک نہ لگانے کا مقدمہ درج ،ایف آئی آر کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے اپنے ڈیرے پر ورکر کنونشن کیا جس میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نے ماسک لگایا ہوا تھا،تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج ہونے والی ایف آئی آر نمبر427/20جس میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا سمیت ملک جاوید اختر ہنجراء ، ایوب خان پٹھان ،ملک حفیظ احمد کھجڑ، رانا محمد صدیق اور قادر بخش عرف ابی ہنجراء سمیت نامعلوم کے خلاف درج کیاگیا، اس بارے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔