• news

قصور: بھکر سے 2 بچوں، گجرات، منڈی احمد آباد میں 2 خواتین سے زیادتی

قصور، گجرات ، منڈی احمد آباد، بھکر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) قصور 12 سالہ لڑکے، گجرات میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون، بھکر شادی میں آئے بچے اور منڈی احمد آباد میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ قصورسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نزد نہر بہڑوال کے قریب اوباش نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ظہیرآبا د کالونی چونیاں کے رہائشی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے میرا بارہ سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا، ثقلین ورغلاکر لے گیا او زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گجرات سے نامہ نگارکے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کیساتھ چناب کنارے جنگل میں زیادتی کر دی گئی۔ نواحی گائوں سماں کے ویرانے، دریائے چناب کنارے ملزمان سلمان ڈھنسیہ ، ابرار اشرف نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مل کر گوجرانوالہ کنگنی والا کی شادی شدہ خاتون کو گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزموں نے سماں گائوں میں باباجی سے دم کروانے کا کہہ کر بلایا تھا۔ تھانہ صدر گجرات نے مقدمہ درج کر لیا۔ منڈی احمد آباد سے نامہ نگار کے مطابق شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی پرمقدمہ درج، تفصیل کے مطابق محلہ کریم آبادکے رہائشی کی بیوی کوسرفراز نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زورپرگاڑی میںبٹھا لیا اور گرین بیلٹ کے قریب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسی دوران ملزم ویڈیو بھی بناتا رہا ہے۔ ملزم خاتون کے پرس سے نقدی، موبائل وغیرہ نکال کر فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھکر سے نامہ نگارکے مطابق 7 سالہ بچے سے زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزموں نے شادی کی تقریب میں شریک معصوم کو ویرانہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسری کلاس کے بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زیادتی کا شکار بچے کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن