ساہیوال: خاتون کا دبئی میںمقیم شوہر سے جھگڑا،بیٹی سمیت گلے پر چھری پھیر لی
ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ساہیوال کے علاقے فرید ٹاؤن میںدبئی میں مقیم خاوند سے جھگڑ کر30سالہ خاتون نے 3 سالہ بیٹی سمیت گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی، دونوںکو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ کا خاوند عامر سہیل دبئی میں کافی عرصہ سے مقیم ہے اور اس سے ٹیلیفون پر بات کر لیتا تھا ۔گزشتہ روز میاں بیوی کے در میان جھگڑا ہو گیا جس پر صائمہ نے اپنی بچی حریم کے گلے پر چھری پھیر دی۔ جس کے بعد اپنے گلے پر بھی چھری پھیر کر زندگی کو ختم کر نے کی کوشش کی۔ بچی کے شور پر پڑوسیوں نے بچی اور اس کی ماں کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم دونوں ماں بیٹی ابھی تک بیہوش ہیںاور ان کی حالت تشویشناک ہے۔