حکومت نے موثر پالیسی سے کرونا کے دوران معیشت کو سنبھالا، مراد سعید
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرس سے خطاب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے دوران ایسی سیاسی قیادت سے مقابلہ ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد کا حصہ نہیں رہی،پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ہوچکے ہیں،اپنی ذات میںاپوزیشن کے افراد اس حد تک گئے کہ ملک کے دشمن بن گئے ہیں،وزیراعظم کی حکمت عملی سے پاکستان بھارت میں کرونا جیسی تباہی سے بچا، آپ نے پاکستان کو دیوالیہ اورایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کی ،پاکستان کی صنعتیں اٹھ رہی ہیں،برآمدات،ترسیلات بڑھ رہی ہیں،پاکستان کی معیشت آپکی وجہ سے آئی سی یومیں تھی عمران خان نے باہرنکالا،یہ اپوزیشن والے تو ایک ہسپتال نہیں بنا سکے تھے جہاں ان کا علاج ہوسکے، ملک سے باہر علاج کرانیوالوں نے ملک میں کوئی ڈھنگ کا ہسپتال نہیں بنایا، کرونا کی پہلی لہرمیں وزیراعظم کے ا موثرمقدامات کے باعث پاکستان تباہی سے بچا، حکومت نے موثر پالیسی سے کرونا کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا، حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعہ غریبوں کی مدد کی،احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد کوامداد فراہم کی گئی،یہ اپوزیشن والے ہم سے سخت لاک ڈان کا کہتے تھے،اب جلسوں پر زور دے رہے ہیں، اتنے اقدامات گزشتہ40سال میں نہیں ہوئے جتنے اس حکومت نے کیے،ہیںسندھ حکومت نے راشن کے پیسوں کا کیا کیا؟،ہم نے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی،احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد کوامداد فراہم کی گئی،جب وزیراعظم نے لاک ڈان کا فیصلہ کیا تب بھی انہیں غریبوں کا احساس تھا، وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو وبا، بیروزگاری اور بھوک سے بچانا ہے، ہم نے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی، پوری قوم جانتی ہے ماضی کے حکمرانوں نے ملکی مفادکیلئے کچھ نہیں کیا۔