انڈونیشیا کی ائیرلائن نے بھی ماسک پہن لیا
جکارتہ(نیٹ نیوز)عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن گرودا انڈونیشیا نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنک کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم 'آؤ ماسک پہنتے ہیں' کو حمایت حاصل ہو سکے۔