جام پور،کوٹ مٹھن:غیرت کے نام پر ڈاکٹر اور خاتون قتل
کوٹ مٹھن+ جام پور (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) غیرت کے نام پر ڈاکٹر اورخاتون کوقتل کردیاگیا۔ روجھان کے نواحی علاقے سونمیانی کی حدود میں ڈاکٹر عمران دشتی نامی شخص پرایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، ملزموں نے موقع ملتے ہی فائرنگ کرکے دونوں کوقتل کردیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہوگئے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔