گریڈ 18تا 19 کے 4افسروں کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)حکومت نے گریڈ 18تا 19 کے 4افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )لوکل گورنمنٹ عائشہ حمید کو تبدیل کر کے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے تبادلہ کے بعد واجد علی شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) لوکل گورنمنٹ ،عائشہ حمید کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرہ بیدار کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ جبکہ تقریری کے منتظر اسد عباس مگسی کو سی ای او ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات کردیا گیا ۔