رحیم یارخان ‘چوری اور تعلقات کاشبہ ، 2 نوجوانوںکی مونچھیں ، بھنوئیں مونڈ دیں
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)چوری اور تعلقات کاشبہ ، 2 نوجوانوں کی مونچھیں ، بھنوئیں مونڈ دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق موضع پکھی وار کے رہائشی محمد جاوید نے اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ بستی نیازی خان پکھی وار کا رہائشی ہے ۔ گزشتہ شب وہ ملزم سلامت علی کے گھر کے سامنے سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران ملزم سلامت نے اسے زبردستی پکڑ لیا ۔ اسی دوران ملزم سلامت کے ساتھی رحمت وغیرہ بھی آگئے ۔ جو اسے گھسیٹ کر گھر میں لے گئے ، تشدد کا نشانہ بنایا اور استرے سے اس کی داڑھی ، مونچھیں ، بھنوئیں اور سر کے بال مونڈ ڈالے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔ ملزمان کو شبہ ہے کہ جاوید نے ملزم سلامت کی بیوی کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں ۔