• news

سپیکر خیبر پی کے کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی  40 تولہ زیور‘ لاکھوں لوٹ کر فرار

 ایبٹ آباد (این این آئی)سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 40 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 5ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر کی مکمل تلاشی لی اور 40تولہ طلائی زیورات، 5لاکھ روپیو دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی لے گئے، مشتاق غنی کے بھانجے نے اندراج مقدمے کیلئے تھانہ نواں شہر کو درخواست دے دی ہے،پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے اور اہلِ خانہ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن