ہٹ دھرم بھارت نے کاوان ہاتھی کی روانگی لٹکا دی، کئی گھنٹے تاخیر سے کمبوڈیا بھیجا گیا
اسلام آباد(نیٹ نیوز) بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کاون ہاتھی کی کمبوڈیا روانگی مؤخر ہوگئی۔کاون ہاتھی کوپیر کی صبح 5 بجے اسلام آباد سے کمبوڈیا روانہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کاون کو اتوار کی شام 5 بجے نورخان ایئربیس سے کمبوڈیا روانہ کرنا تھا جب کہ بھارت نے عین وقت پر 5 بجے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت کی بجائے رات گئے اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ بھارت نے عین وقت پر ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کر دیئے۔ جان بوجھ کر فضائی پابندی عائد کی گئی۔