• news

فیروزوالہ: بھتہ نہ دینے پرملزموں نے فائرنگ کرکے زمیندار قتل کر دیا

فیروزوالہ (نامہ نگار) بھتہ نہ دینے پر زمیندار قتل کر دیا، دریائے راوی کے کنارے واقع گائوں تلواڑہ میں بھتہ نہ دینے پر ریاست علی نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے  زمیندار محمد عمران کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ بتایا گیا کہ تلواڑہ کا رہائشی نوجوان زمیندار محمد عمران اپنے بھائی اور ساتھیوں کے ہمراہ کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران ریاست اور ساتھی موٹرسائیکل پر آئے اور بھتہ مانگا۔ عمران کے انکار پر ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن