نوشہرہ میں پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کارکنوں کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پابندی کے باوجود وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں شریک کارکنوں نے ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی کی۔ کارکنوں نے ماسک پہنا نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا۔ پرویز خٹک بھی کارنر میٹنگ میں شریک لوگوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔ پرویز خٹک اپنے بیانات میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔