• news

ملتان جلسہ روکنا چاہئے تھا نہ گرفتاریوں  کا کوئی جواز : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ اسمبلی میں غیرجمہوری رہا۔ اپوزیشن کا واک آؤٹ کرنا جمہوری قدروں کے برعکس ہے۔ روزانہ 40 کے قریب کرونا سے اموات ہو رہی ہیں۔کرونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ اپوزیشن سے جلسے ملتوی کرنے کا کہا۔  قاسم باغ کے جلسے کو نہیں روکنا چاہئے تھا۔ قاسم باغ میں جلسہ کرتے تو یہ لوگ بے نقاب ہو جاتے۔ سیاسی طور پر ملتان جلسے کو درست ہینڈل نہیں کیا گیا۔ میری رائے میں گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ملکی معیشت بحالی کی طرف جا رہی ہے۔ اپوزیشن لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیدا کر رہی ہے۔ اپوزیشن کو جلسے کرنے دیئے جائیں۔ عوام خد فیصلہ کریں گے۔ پنجاب حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے سیاسی قیادت کے ساتھ اپنی رائے شیئر کرونگا۔ اسرائیل کو تسلم کرنے کا نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اسرائیل پر واضح بیان دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن