پی ڈی ایم جلسہ گاہ کے قریب گتہ کارخانے میں آگ بھڑکی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ گاہ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آگ ایک کارخانے میں لگی جس میں گتہ تیار کیا جاتا تھا۔ گتہ کارخانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔