این ایل سی کے تعاون سے کاوان ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل لاجسٹکس سیل نے اسلام آباد چڑیا گھر سے کاوان ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کا کام کامیابی سے مکمل کیا۔ این ایل سی نے جانوروں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے عالمی ادارے " فور پا "کو ضروری لاجسٹکس سپورٹ کی دستیابی یقینی بنائی۔" فور پا "کو ایک بھاری ٹرک مہیا کیاگیا۔ کاوان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے چڑیا گھر اور ایئر پورٹ پر دو کرینوں کا انتظام بھی کیا گیا۔کاوان کی مال برداری کا کام اتوار کے دن علی الصبح شروع کیا گیا ہاتھی کو پہلے خصوصی طور پرتیا رکردہ کریٹ میں لایا گیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسے بے ہوش کرنے کا عمل مکمل کیا۔ یہ عمل تقریبا چار گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں کرین کے ذریعے کریٹ کو این ایل سی کے فلیٹ بیڈ ٹرک پر لاد کر اسلام آباد ایئر پورٹ پر منتقل کر کے خصوصی طیارے پر کمبوڈیا بھیجا گیا۔