ڈیزل 4روپے لیٹر مہنگا، ایل پی جی کے نرخوں میں 2روپے کلو اضافہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی قمیت میں چار روپے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے تینتالیس پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی و اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔ دریں اثناء اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ اطلاق آج یکم دسمبر سے ہوگا۔ ماہ دسمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی2روپے فی کلو، گھریلو سلنڈ23روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت88 روپے، سرکاری پیداواری قیمت میں 1658روپے میٹرک ٹن کر دی ہے۔ اضافہ کے بعد اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔ اب ایل پی جی130روپے فی کلوکی جگہ 132روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1530روپے کی جگہ 1553روپے اور کمرشل سلنڈر5888 روپے کی جگہ 5976روپے، پیداواری قیمت71177کی جگہ72835روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ عالمی مارکیٹ میںCP $437 سے بھر کر$457 تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریبا603,997 لوکل پروڈکشن اورتقریبا 360,285 میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہJJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے اور ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔