• news

راجکماری کی تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھا: فردوس عاشق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم صفدر کی تقریر کے ردعمل میں کہا ہے کہ راجکماری کی تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھی۔ کوئی پوچھے نوازشریف کو نمازجنازہ پڑھنے سے کس نے روکا۔ عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پر کینسر کا ہسپتال بنایا۔ بے حسوں کے ٹولے کو جھوٹ اور فریب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔ مریم صفدر نے توہین عدالت کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ مریم نواز بتائیں نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کب عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن