نیشنل چیلنج کپ فٹبال: افتتاحی تقریب میں میراڈونا اور ولی محمد کو خراج عقیدت
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال لیجینڈ ڈیگومیرا ڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں ڈیگو میراڈونا اور قومی فٹبالرولی محمد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ترجمان فٹبال فیڈریشن کے مطابق بیس دسمبر تک ہر میچ سے میرا ڈونا کے ساتھ ساتھ سابق کپتان ولی محمد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر چیلنج کپ کے ہر میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی ہواکرے گی۔بیس دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن آرمی اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی مدمقابل تھے۔ایونٹس میں مجموعی طور پر اٹھائیس ٹیمیں شریک ہیں اوران کے درمیان اٹھاون میچز کھیلے جائیں گے۔ آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔