جنوبی افریقہ اور انگلینڈ تیسرے ٹی 20 میں آج مدمقابل
کیپ ٹائون(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) منگل کو نیولینڈز، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان ٹیم کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پروٹیز الیون کو 4وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم دسمبر کو کیپ ٹائون میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4دسمبر کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔