• news

پیپلزپارٹی واحد ملک گیر سیاسی، جمہوری پارٹی ہے: مشتاق احمد بادل 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی واحد ملک گیر سیاسی، جمہوری پارٹی ہے جو 53سال سے ملک کے محنت کش عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کوشاں ہے ملک میں جمہوریت بچانے کی خاطر قائدین کی جانوں کا نذانہ دینے کے باوجود آج تک محنت کش عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ڈویژنل فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بادل نے ضلعی نائب صدر مبین احمد خان کے دفتر میں پارٹی کی 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی ہی ہے جو ہر آمریت کے دور میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے میدان عمل میں رہی لیکن بدقسمتی سے آج کی سلیکٹڈ حکومت نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر آمریت قائم کررکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن