ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی کے دلائل پر محکمے کے حق میں فیصلہ
لاہور( پ ر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی کے دلائل پر محکمے کے حق میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق کا رپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے مسرز شاہین اسٹیل ملز فرنس انڈسٹری کی تین سیلز ٹیکس اپیلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس میں ایپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں 460,044,146 ریونیو شامل ہے۔ ڈیفالٹ سرچارج کا حساب قانون کے مطابق ڈیفالٹ مدت کے مطابق ہوگا۔ ممتاز قیوم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کی نمائندگی کی۔ تینوں اپیلوں پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی کے دلائل پر محکمے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ڈاکٹر شاہد صدیق اور محمد وسیم چوہدری نے وسیع دلائل اور جوابی دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ کیا۔