ہراساں کرنے پر حامزہ مختار نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی مبینہ گرل فرینڈ حامزہ مختار نے بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ایڈشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ حامزہ مختار نے بابر اعظم اور اس کے فیملی ارکان کیخلاف ہراساں کرنے کی بھی درخواست دائر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ دائر درخواستوں میں بابر اعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے۔