• news

نارووال: شادی کی تاریخ طے نہ کرنے پر لڑکی کے گھر پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

نارووال (نامہ نگار) منگنی کے بعد شادی کی تاریخ طے نہ کرنے پر رشتے داروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع جلیل پور ٹپیالہ چوکی تھانہ ظفروال کے گائوں میں گذشتہ شب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ مقتول 65سالہ کالے خان اور اس کا 19سالہ بیٹا زبیر اپنے گھر میں موجود تھے کہ مبینہ طور پر محسن جس کی منگنی ان کے گھر طے تھی اپنے ساتھیوں سمیت آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن