ماموں کانجن: ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی‘ نعش دیکھ کر والدہ نے زہر پی لیا
ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں ماں بیٹے نے خودکشی کر لی۔ ایک بیٹے نے گزشتہ سال زہر پی کر اپنی زندگی ختم کر لی تھی۔ باقی دو میں ایک بیمار اور ایک مخبوط الحواس ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے موضع گھلیکے بھگیلے میں 16سالہ عابد علی نے مبینہ طور پر ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی جسکی لاش دیکھ کر اسکی والدہ 55سالہ ممتاز بی بی بیوہ خان بھگیلا نے بھی دلبرداشتہ کو زہر پی لیا۔ دونوں کو مقامی رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ متوفیہ کے ایک جوانسالہ بیٹے ساجد علی نے گزشتہ سال زہر پی کر اپنی زندگی ختم کر لی تھی۔ متوفیہ کے باقی دو بیٹوں میں ایک ہیپاٹائٹس کا مریض اور ایک مخبوط الحواس ہے۔