• news

چونیاں: 12 سالہ بچے کیساتھ زیادتی: جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اوباش گرفتار

چونیاں (نامہ نگار) ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں یاسر نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اوباش شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔ اوباش نے تیسری کلاس کے بچے سے زیادتی کی تھی۔ چونیاں ظہیر آباد کالونی کے  12 سالہ بچے کو 55 سالہ اوباش شخص کبوتروں کا جوڑا دینے کا لالچ دے کر ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچہ اپنے عزیز کے گھر سے واپس گھر آرہا تھا کہ ملزم نے ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویرانے میں لے گیا تھا۔ ملزم ثقلین عرف سخاوت زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ بچے کو روتا دیکھ کر راہگیروں نے اس کے والد کو فون کیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت  ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو اس کے قریبی عزیز کے گھر سے جہاں یہ چھپا تھا گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن