کراچی: ٹک ٹاک کا جنون، گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور جان لے لی۔ کراچی میں سکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز پر تعینات سکیورٹی گارڈ انور علی اپنی ہی گن چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی۔ دوست موبائل سے ویڈیو بناتا رہا اور منع کرتا رہا کہ مت کرو تاہم اچانک گولی چلنے سے سکیورٹی گارڈ انور علی زمین پر گرکر جاں بحق ہوگیا۔