رحیم یار خان: بیماریوں سے تنگ معمر خاتون، گھریلو ناچاقی پر لڑکی کی خودکشی
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر ) بیماریوں سے تنگ 75 سالہ خاتون اور گھریلو ناچاقی کے باعث 18 سالہ دوشیزہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ صادق آباد کی 75 سالہ سکینہ بی بی اور ٹب چوہان کی 18سالہ سلمیٰ بی بی کو اقدام خود کشی کرنے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ذرائع نے بتایا کہ سلمیٰ نے گھریلو ناچاقی کے باعث دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر مشروب میں ملا کر پی لیا۔ دونوں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ پائیں اور دم توڑ گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دیں۔