• news

مرغی، انڈے سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر فروخت، ادرک 800 روپے کلو

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں پولٹری کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بعض علاقوں میںبرائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کے  ریٹ سرکاری نرخنامہ کے مقابلے میں  پانچ سے دس فیصد زیادہ رہے۔ جبکہ تندوروں اور ہوٹلوں پر روٹی ،نان،خمیری روٹی اور مختلف مقامات پر  آٹے اور میدہ کی مصنوعات جن میں بسکٹ، میدہ سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات شامل ہیں کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیںہوئی۔ اسی طرح  ماڈل بازاروں اور بعض سہولت بازاروں کے علاوہ کہیں بھی سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہوئیں اور مختلف علاقوں میںا ن کے  ریٹ 10سے 30 فیصد تک زیادہ رہے۔ سب سے مہنگی سبزی ادرک جس کی قیمت 600 سے 800 روپے فی کلو تک رہی۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہونے والے آٹے کی دستیابی میں کمی آگئی ہے اور بعض سٹوروں پر آٹا ختم ہو گیا جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر ملکی شوگر ملوں کی چینی بھی دستیاب نہیں تھی۔

ای پیپر-دی نیشن