گستاخانہ خاکوں کیخلاف بلوچستان سے پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا
راولپنڈی (صباح نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف بلوچستان سے تحفظ ناموس رسالت ؐ پیدل مارچ راولپنڈی پہنچ گیا۔تحفظ ناموس رسالت پیدل مارچ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے یکم نومبر کو بلوچستان کے ضلع کچھی بولان سے شروع ہوا اور 31 دن مسلسل پیدل چلتے ہوئے تقریبا ً14 سو کلومیٹر کی مسافت طے کرکے منگل کی صبح راولپنڈی پہنچا۔مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ تحریک نوجوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی ترجمان و مارچ کے شرکاسے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کی خاطر احتجاج ریکارڈ کرانے پیدل بلوچستان سے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔