• news

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ‘  دفتر خارجہ نے شواہد ہائیکورٹ جمع کرا دیئے 

 اسلام آباد (وقائع نگار) نوازشریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے معاملہ میں دفتر خارجہ نے نواز شریف کو اشتہارات کی تعمیل کے شواہد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے۔ جن میں رائل میل کے ذریعے نوازشریف کا اشتہارات کی ترسیل کی تصدیق شدہ رسید، 6 نومبر 2011 کو رائل میل کے ذریعے اشتہارات پہنچائے گئے۔ رسید پر تاریخ اور دن بھی موجودہے۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکڑ یورپ مبشر خان کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں نوازشریف کے اشتہار کی برطانیہ میں تشہیر سے متعلق دستاویزات پر اضافی دستاویزات کے علاوہ رائل میل کے ذریعے تعمیل کرائے شواہد عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن