• news

آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب نے فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر سے تحقیقات کرے گی۔ اس سلسلے میں نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب بھی کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اگلے ہفتے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن