وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر راجہ جلال مقپون نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان‘ فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹرخالد خورشید 22 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کیلئے منتخب ہوئے۔ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ ان کے مقابلے میں صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔